وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیرخزانہ حفیظ شیخ کا اہم فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں اپوزیشن امیدوار کے خلاف الیکشن ہارنے والے وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی ا ور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے سے شکست سے دوچار ہونے والے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ پر وزارت کے حوالے سے بھی تنقید شروع ہوگئی تھی جس کے بعد وہ شدید دباؤ کا شکار تھے۔

تاہم آج وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ نہ دینے اور اپنی ذمہ داریوں کو دنبھاتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے بھی ملاقات کے دوران حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جارکھنے کی ہدایت کی اور ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے جانے کیلئے ان کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے تھے تاہم ان کے مخالف یوسف رضا گیلانی نے انہیں 5 ووٹوں سے شکست دیدی، حکومت نے حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں کامیاب کروانے کی امید پر 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔

تاہم حفیظ شیخ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے میں ناکام رہے ہیں اسی لیے وہ 11 جون کے بعد وزیر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے ، حکومت اگر انہیں اسی عہدے پر برقرار رکھنا چاہے تو وہ انہیں مشیر خزانہ کی ذمہ داریاں سونپ سکتی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>