مریم اورنگزیب کو کندھے مارنے کی عادت ہے، زرتاج گل

مریم اورنگزیب پر پی ٹی آئی اراکین کے حملے سے زر تاج گل کی لاعلمی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب پر پی ٹی آئی اراکین کے حملے سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے مریم اورنگزیب پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حملے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا

صحافیوں کی جانب سے سوال پر زرتاج گل نے کہا کہ جب انہوں نے کچھ دیکھا ہی نہیں تو مذمت کیا کریں، ساتھ ہی زرتاج گل نے مریم اورنگزیب پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ اسے اور عظمیٰ بخاری کندھا مارنے کی عادت ہے۔ آخری بار بھی مریم اورنگزیب نے کندھا مار کر ہمارے ایم این اے فہیم خان کو گرایا تھا۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی اراکین نے لیگی رہنماؤں کی کانفرنس کے دوران ہنگامہ آرائی کی تھی،تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کیا اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنوں نے شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے،مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، پی ٹی آئی کارکن نے احسن اقبال کو جوتا مارا، مصدق ملک کو تھپڑ پڑا،مریم اورنگزیب کو بھی دھکے اور گالیاں دی گئیں۔

جس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا آج پورے پاکستان نے دیکھا ملک میں وزیراعظم نہیں ہے ،ملک میں غنڈہ ،بدمعاش اور دہشتگردمسلط ہے،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ اسی غنڈہ گردی سے یہ اعتماد کا ووٹ لیناچاہتے ہیں ،یہ وزیراعظم تھا نہ رہے اورنہ ہوگا،خواتین ارکان پارلیمنٹ کیساتھ آج غنڈہ گردی کی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان غنڈے بدمعاش چلے گئے اب وزیراعظم کو بھی جانا ہوگا،نواز شریف کے شیروں نے انکے غنڈوں کو بھگایا، کدھر ہے وزیر داخلہ جو کہتا تھا یہاں کسی کو کھڑا نہیں ہونے دیں گے،کرائے کا وزیر اعظم کرائے کے غنڈے لے کر آیا تھا، جتنی بد معاشی آپ کرو گے اس سے زیادہ بدمعاشی ہم کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >