شیخوپورہ کے چار یتیم بھائیوں کی کہانی پر ہرآنکھ نم
ماں باپ کا سایہ سر پر نہ ہو تو زندگی میں در در کی ٹھوکریں کھانا پڑ جاتی ہیں، شیخوپورہ کے چار یتیم بچوں کی کہانی سامنے آنے پر دل خون کے آنسو رو رہاہے۔
یہ کہانی ہے فیضان، عثمان ، نعمان اور راشد کی جن کے ماں باپ دنیا سےچلے گئے اور چاروں بھائی مل کر زندگی کا پہیہ چلارہے ہیں، یتیم بچے عثمان نے اپنی درد بھری کہانی انتہائی صبر شکر سے سنا کر سب کے دل افسردہ کردیئے،عثمان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
نویں جماعت کے طالبعلم عثمان نے بتایا کہ آج پورا دن روزگار ڈھونڈتا رہا لیکن اٹھارہ سال سے کم عمر کا ہونے کی وجہ سے روزگار نہیں ملتا، پرکوشش کرتا رہوں گا۔
یتیم بچے نے بتایا کہ کھانا مل جائے تو ٹھیک ورنہ پاس ہی دستر خوان ہے وہاں سے کھالیتے ہیں،وہاں فری کھانا ملتا ہے تو کبھی کبھی کھالیتے ہیں، کوئی بڑا ہو یا چھوٹا سب کو فری کھانا دیتے ہیں، یا خود کھانا پکا لیتا ہوں۔
زندگی کتنی تلخ ہو سکتی ہے آج ان بچوں کے گھر جا کر معلوم ہوا یہ چار بھائی جن کے ابو اور امی فوت ہو چکے ہیں ایک کمرے کے گھر میں رہ رہے ہیں سب سے بڑا بھائی چودہ سال کا ہے
ان کو کوئی جلدی مزدوری بھی نہیں دیتا کہ بچے ہیں کھانا گھر کی صفائی بھی خود کرنی پڑتی ہے
پھر بھی مقابلہ کر رہے pic.twitter.com/NklA0375pm— Khurram (@Khurram_zakir) March 5, 2021
ویڈیو سامنے آنے پر پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی نے ٹویٹ کر کے بتایا "پاکستان بیت المال کی ٹیم بچوں کے گھر پہنچ چکی ہے۔مالی امداد کا کیس تیار کرلیا گیا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے لئے بھی ہماری طرف سے پیشکش کی گئی تھی جو اُنکے چچا نے منع کردیا”۔
پاکستان بیت المال کی ٹیم بچوں کے گھر پہنچ چکی ہے۔مالی امداد کا کیس تیار کرلیا گیا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے لئے بھی ہماری طرف سے پیشکش کی گئ تھی جو اُنکے چچا نے منع کردیا۔ https://t.co/l9gvIZTKLy pic.twitter.com/yxB4suLPJC
— Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) March 7, 2021
Relatives are also dead??
more power to you aon abbas bappi
نا جانے کتنے پھول اسطرح در بدر ہو رہیں ہوں گے۔ یہ تو وہ ہیں جو کسی وجہ سے سامنے آگئے۔ بہت با ہمت اور حوصلہ مند نوجوان ہے ۔