سوشل میڈیا پر خاتون مرد بن کر خاتون کو ہراساں کرنے لگی

سوشل میڈیا پر خاتون مرد بن کر خاتون کو ہراساں کرنے لگی

خاتون ہی خاتون کو ہراساں کرنے لگی، جی ہاں سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے مرد بن کر خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آگیا، ایبٹ آباد میں مرد بن کر ہراساں کرنے والی خاتون ایف آئی اے سائبر کرائم کے ریڈار پر آگئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کو دو ملزمان سمیت گرفتار کرلیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ مرد بن کر متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہی تھی، جس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خاتون نے واقعے کی مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر ہراسگی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا کہ خاتون کی جانب سے ہی خاتون کو ہراساں کیا جائے، خاتون نے مرد بن کیوں ہراساں کیا تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

سوشل میڈیا کے استعمال کے وقت احتیاط ضروری ہے کیونکہ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے مثبت اور منفی دونوں اثرات سامنے آتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>