جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار برہم

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار برہم

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی مسائل حل نہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر متعلقہ حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے،کہا عوام کی توقعات کے مطابق ڈلیورنہ کرنے والے افسر کوعہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کے تعینات سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

عثمان بزدارنے کہا کہ کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی،عوام کی توقعات کے مطابق ڈلیورنہ کرنے والے افسر کوعہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں،جونتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا،فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں۔

وزیراعلیٰ نے فلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر بھی متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انہیں سختی سےتاکید کی کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل حل کرنےکیلئے اقدامات کریں،محکموں کو اب کام کرکےدکھاناہوگا،سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >