ملک بھر میں چکن کی قیمت کو پر لگ گئے، مرغی اسٹاک کرنے والوں کی”پاوری”

ملک میں ایک طرف جہاں مہنگائی کا طوفان ہے تو دوسری جانب ذخیرہ اندوز بھی بے لگام ہوکر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں شدید اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

مہنگائی کے اس طوفان میں برائلر چکن کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ قیمتوں میں اضافے کے انتظار میں سپلائی روکنے والے پولٹری فارمرز ہیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمت ملک کے مختلف شہروں میں 500 کا ہندسہ بھی کراس کر چکی ہے۔

ایسے ہی ایک پولٹری فارمر نے نا صرف مرغی کی سپلائی روکنے کے جرم کا اعتراف کیا بلکہ کمال ڈھٹائی سے اسے مشہور سوشل میڈیا ٹرینڈ "پاوری” سے بھی جوڑ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پولٹری فارم میں موجود شخص کہتا ہے کہ”یہ ہم ہیں، یہ ہماری مرغی ہے اور ہم یہ نہیں بیچ رہے”۔

ملک میں مہنگائی کے طوفان اور اس میں ضمیر فروش ذخیرہ اندوزوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عام آدمی کو مہنگائی کی چکی سے نکالا جاسکے۔

  • آسان سی بات ھے
    ڈیمانڈ بڑھ گئی شادیوں کے سیزن کی وجہ سے

    اگر دس دن مرغی کھانا چھوڑ دیں تو دو سو میں کلو دیں گے

    میڈیا کو بس کچھ چاہیے حکومت کے خلاف بولنے کے لئے

    • When did you last time visit Pakistan? Shadion ka peak season November say January mein hota hai, March mein nahin. March mein Shadian kam hoti hain kion keh Summer aanay hi wala hai.

  • What this government is good for? If Hamza is out of jail, Buzdar BC is CM of the province. Why can’t he use government machinery to end this artificial shortage. Shadion ka peak seaon December aur January mein hota hai, March mein nahin.

  • My uncle was telling me the other day that the chicken farmers are deliberately not farming enough chicken to get advantage of this chicken shortage & high profit rates it marriage season.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >