بلاول بھٹو او ر حمزہ شہباز ملاقات میں کیا  بات چیت ہوئی؟

بلاول بھٹو او ر حمزہ شہباز ملاقات میں کیا  بات چیت ہوئی؟

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے درمیان قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو  کے درمیان قومی و پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق بات چیت ہوئی جس میں  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حصہ لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 23 رکن قومی اسمبلی نے حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

رپورٹ میں رانا ثنا اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رانا ثنا نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 23 اراکین اسمبلی نے  وعدہ کیا ہے  اگر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو وہ  پی ڈی ایم کاساتھ دیں گے۔

اس دعوے کی تصدیق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے بھی کی جس پر بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ ان ایم این ایز کا تعلق کونسے صوبے سے ہے؟ رانا ثنا اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام اراکین کا تعلق پنجاب سے ہے۔

رانا ثنا اللہ کا جواب سنتے ہوئے بلاول بھٹو کا  کہنا تھا کہ اگر 23 ایم این ایزساتھ دیں تو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے، اس آپشن کو پی ڈی ایم کے فورم پر رکھیں گے اور 26 مارچ کے بعد اس پر باقاعدہ  جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پنجاب میں  وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوئی جس پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

  • well done Khan Sahab….. aapney chorron ke bachoon mein bhi dosti kerwa di….be sharmi ki koi hudd nahein hey chor doosrey choor se be mohtat reh ker miley ga…. besharm beghairat

  • عجیب لوگ ہیں ایک دوسرے روڈوں پے گھسیٹنے کی بات کرتے تھے اور اب مل گۓ ہیں پیارے عوام ایسے لوگوں سے ھوشیار ھو جائیں۔بھاگے کیوں جاتے ھو مقابلہ کرتے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >