پنجاب میں ایک اور خاتون جنسی بھیڑیوں کا نشانہ بن گئی

پنجاب کے شہر جہلم کی ایک اور خاتون جنسی بھیڑیوں کی بھینٹ چڑھ کر اپنی عزت لٹواچکی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہلم کے علاقے بھلوال کی رہائشی ایک خاتون کو علاقے کے چند غنڈوں نے اپنے ڈیرے لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون کی جانب سے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کامران نامی ملزم نے اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو ڈیرے پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کروایا جس میں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی تصدیق ہوئی جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہو ئے مرکزی ملزم کامران کو اس کے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔

  • aur Police bhi humaeri mujremoun ke saath esay tasweer bunaatee hey……jaisey koi Haji saheb Hajj ker ke aiyey hein aur Police waley es se sawaab sumajh ker taswer bunwana chatey hein….KON LOUG HEIN HUM>>>>


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >