دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب سچ کر دے،وسیم اکرم

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب سچ کر دے، سابق کپتان وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا خواب جلد سچ کر دے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بے شمار مخالفین کے باوجود عمران خان ملک کے لیے ڈٹا ہوا ہے، موقع پرست، اندرونی و بیرونی دشمنوں میں گھرنے کے باوجود عمران خان ڈٹا ہوا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ میڈیا کے کچھ حلقوں کی بے جا تنقید کے باوجود عمران خان ڈٹا ہوا ہے، قرضوں میں جکڑٰی ہوئی کمزور معیشت ملی لیکن عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے، اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں ہفتے کے روز اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد ایوان میں پیش کی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں موجود 178 اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی پالیسیوں سے اتفاق کیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>