لاہور کی تہذیبی شناخت بحال ہونے کا عمل شروع، نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

اندرون لاہور کی ایک گلی جس کی صفائی نے سب کو حیران کر دیا ہے، اندرون دہلی گیٹ میں گلی سورجن سنگھ  کو پرانے دور کی شکل دے دی گئی ہے ،قدیم دور کے لاہور کی شکل و صورت نکھر کر ایک بار پھر سے سامنے آ رہی ہے۔

پرانے لاہور کے 12 دروازے تھے جن کے اندر پورا شہر ہوا کرتا تھا ،ان میں شاہ عالم، موچی دروازہ، اکبری دروازہ دہلی دروازہ، مستی دروازہ شامل تھےان کے علاوہ شیرانوالا، کشمیری، زکی، ٹکسالی بھاٹی، موری اور لاہوری دروازہ شامل تھے، حکومت نے دہلی گیٹ سے کام شروع کیا ۔

اور تجاوزات ہٹوانے کی مہم کا آغاز ہواحکومت نے پولیس اور رینجرز کے ذریعے تجاوزات کو ہٹوایا ، دہلی دروازے کی اس گلی کو ماہر کاریگروں نے پرانی حالت میں بحال کر دیا ، نالیوں پر مشتمل سیوریج کو زیرزمین پلاسٹک کے پائپوں میں بدل دیا گیا۔

بجلی کے لٹکتے تاروں کی جگہ زیرزمین کیبلز استعمال کی گئیں ،بارہ دروازوں کے درمیان کسی بھی قسم کی تعمیر کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

  • Renovation initiative was taken during Shahbaz Shareef time. Much of the job was completed during his tenure as CM. The way it is presented in the news shows that it is started recently. Renovation of other important historical places of Lahore also commenced at the same time.
    Reporting shall be honest and based on facts.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >