سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم، وارنٹ جاری

ان لینڈ ریونیو افسر کو ترقی نہ دینے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 سال قبل ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسر کو ترقی نہ دینے کے کیس میں عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 50 ہزار روپے کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

عدالت کی جانب سے 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے کیس پر وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر آج عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے گرفتار کر کے لانے کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

اس کیس میں درخواست گزار2014 سے گریڈ 21 میں ترقی کے منتظر ہیں مگر ابھی تک انہیں ترقی نہیں دی گئی جس کے بعد عدالت نے اس کیس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >