وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار کو  متنازعہ قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ رہا ہے، ضمنی انتخابات میں امیدوار کی درخواست پر نتائج روکنے والا الیکشن کمیشن ہماری درخواستوں کو خاطر میں نہیں لارہا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں  سینیٹ انتخابات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی مجموعی سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹ انتخابات سے متعلق صحیح بیانیہ رکھتے تھے ان انتخابات میں پیسہ چلتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیسے کے بل بوتے ایک نااہل شخص سینیٹر منتخب ہوا اور اب چیئرمین سینیٹ بننے کے خواب بھی دیکھ رہا ہے، کرپٹ عناصر پیسے کے زور پر اقتدار میں آکر پیسہ کماتے ہیں پھر اسی پیسہ سے دوبارہ الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں۔

عمران خان نے  کہا کہ سیاست میں پیسے کا استعمال اور کرپشن کا عملی مظاہرہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کے موقع پر کیا گیا، اور یہی کرپٹ ٹولہ اس شخص کو ایوان کے سب سے بڑے عہدے کیلئے منتخب کروانے کیلئے بھی سرگرم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخاب ہار گئے مگر ہمارا بیانیہ جیت گیا ہے، ترجمان اپوزیشن کی تحریک کے خلاف فعال ہوں اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے متحرک ہوجائیں ،  ہمارے سینیٹرز کو آفرز مل رہی ہیں  مجھے اس کا علم بھی ہے، پیسہ صرف قومی اسمبلی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں بھی چلا ہے، تاہم ترجمان عام آدمی کی آسانی اور مہنگائی جیسے معاملات کو ترجیح دیں۔

  • اس پستیُ۔ نسل کی حرام زادی روسی کتی کو بنانے سے پہلے اس نطفہ حرام اور نواز شریف کے حرامی پالتو کتے کی چھان بین کیوں نہیں کی اور کیوںُاس بندے کو نہیں الٹا ٹانگتے۔ جس نطفہ حرام نے اس نطفہ حرام کی سفارش کی تھی

  • Why don’t PTI make law to reform election procedures instead of rely on election commission. Election Commission is to just implement the law and procedure so PTI should bring New law and procedure to stop loop holes.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >