مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا،پی ڈی ایم کو منہ نہ لگایا جائے،وزیراعظم

ملک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی، مہنگائی کے خلاف حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،کرپشن کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو سستی چیزیں ملیں گی،حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کررہی ہے، پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں،شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے،سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی، چینی کی قیمت طےکردی ہے‘ پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں۔

عمران خان نے کہا کہ ڈھائی سال میں حکومتی کامیابیوں کواجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی،وزیراعظم نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کو عوام نے بھی اہمیت نہیں دی اسلئے اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سےمیں کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ چینی آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔ان کو منہ نہ لگایاجائے ‘اصلاحات پر اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں تاہم کرپشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عام آدمی کو ریلیف دینے پر توجہ دیں ،مہنگائی میں کمی لائی جائے۔

دوسری جانب پنجاب میں چینی ذخیرہ کرنے والوں پر شکنجہ تنگ کردیا گیا، چینی فروخت کے لیے لائسنس فارم جاری کردیا گیا، ڈیلر کو نام۔ پتا۔ گودام کا سائز۔ چینی کی مقدار بتانا ہوگی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزرا کو قیمت کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا، مزید چینی درآمد کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن نے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔

  • حرام خور میڈیا کو بھونکنے دیں اور وزارء اور مشیر میڈیا کو صرف اور صرف آپنی کارکردگی کا بتائیں کیسی اپوزیشن کے سوالات کا جواب حرام خور میڈیا چینلز پر نہ دیں حرام خور اپوزیشن کے سوالات کا جوابات صرف اور صرف اسمبلیوں میں دیں حرام خور میڈیا بلیک میلرز گینگسٹرز نے میڈیا میں سرکس لگایا ہؤا ھے ان حرام خوروں کو بھونکنیں دیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >