نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست، مریم نواز نے جواب جمع کروادیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے نیب کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواست پر جواب جمع کروادیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی جانب لاہور ہائی کورٹ میں نیب کی درخواست پر جواب جمع کروایا ہے جس میں درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کرکے غلط انداز میں پیش کیے ہیں، نیب نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے عدالت میں بتایا کہ مریم نواز نے 6 اگست 2020 کے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، نیب ایسے الزامات عائد کررہا ہے جس سے چیئرمین نیب کے حکومتی ترجمان ہونے کا تاثر ملتا ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے 10 جنوری کو جاری کردہ کال اپ نوٹس پر جو تحریری جواب دیا اس پر نیب اب تک خاموش ہے، مریم نواز بلا امتیاز احتساب، اداروں کی خود مختاری اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کی جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >