خواتین کی بے پردگی اور بڑھتی ہوئی فحاشی سے متعلق وزیراعظم کا بیان تنقید کی زد میں

خواتین کی بے پردگی اور بڑھتی ہوئی فحاشی سے متعلق وزیراعظم کا بیان تنقید کی زد میں

ایچ آر سی پی (پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن) نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عورتوں کے ریپ کو فحاشی و بے پردگی سے جوڑنے کے بیان پر معافی مانگیں۔ انسانی حقوق کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کو پاکستانی خواتین کیلئے خطرناک قرار دیا جن کے خلاف جنسی تشدد اور ریپ کے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت ناکام ہے۔

عمران خان کے اس بیان پر ملکی خواتین نے پہلے ہی شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ ایچ آر سی پی کی جانب سے ان سے معافی کے مطالبے پر سینئر صحافی و سول سوسائٹی کے افراد کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

انصار عباسی نے کہا ہے کہ میرا کمیشن سے یہ سوال ہے کیا وہ فحاشی کے خاتمہ، پردہ کے فروغ اور مردوعورت سب کے لیے شرم و حیا کے اسلامی اصولوں کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتا ہے؟

مطیع اللہ جان نے ان سے پوچھا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے تاثر ملا کہ جیسے صرف خواتین کی بے پردگی نہ کہ مرد حضرات کی ہوس اور بری تربیت ملک میں فحاشی کا باعث بن رہی ہے، ہم دونوں لندن میں شیوننگ سکالر شپ پر ایک سال پڑھتے رہے ہیں،کیا وہاں خواتین کی ” بے پردگی“ مجھے، آپ کو، عمران خان یا ہم سب کے بچوں کو گمراہ کر سکتی ہے؟

تجزیہ کار ریما عمر نے وزیراعظم کے بیان کی ویڈیو شیئر کر کے انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کو اس بیان کی مختلف توجیہات پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مطلب واضح ہے کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ان کے مطابق اس کی ایک وجہ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح بھی ہے۔

  • So what the PM said isn’t the root cause,
    Does rape and child molestation doesn’t happen in the west, what is there that is being a deterrent,
    There hasn’t been anything,
    The only solution to this problem is to address the rootcause, which is what the PM highlighted.
    These stupid liberals and HRCP garbage, where the hell os they come from, just making some money or fame, they play with people’s lives

  • وزير اعظم پاکستان نے سچ کہا اور ہيومن رائٹس کميشن نے تو مُخالفت کرنی ہے اور باہر کا ايجنڈا پروموٹ کرنا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >