جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے کن ارکان کے روابط ہیں؟ عثمان بزدار ان ایکشن

جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے دوری کا معاملہ مزید طول پکڑ گیا، ایک طرف جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی سے انصاف مانگا ہے تو دوسری جانب ان سے رابطے میں رہنے والے ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطے کرنے اور ان کی حمایت کرنے والوں کی فہرست مرتب کرلی ہے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی کے جہانگیر ترین سے رابطے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پنجاب حکومت کی فہرست وزیراعظم کو پیش کریں گے ۔

وزیراعظم جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی سے متعلق فیصلہ کریں گے،جبکہ جہانگیر ترین کے ساتھ بینکنگ کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں،پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی اس لیے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

شوگر اسکینڈل میں پھنستے ہی جہانگیر ترین نے پاور شو کردی ہے، بینکنگ کورٹ میں پیشی کیلیے تین ایم این ایز اور آٹھ ایم پی ایز اور صوبائی مشیران کے ساتھ پہنچے، اراکین کیلئے ناشتے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>