گورنر خیبر پختونخوا کیلئے11 کروڑ سے زائد کی 3بلٹ پروف BMW گاڑیوں کا معاملہ کیا ہے؟

 گورنر خیبر پختونخوا کیلئے11 کروڑ سے زائد کی 3بلٹ پروف BMW گاڑیوں کا معاملہ کیا ہے؟

نجی ٹی وی سے منسلک معروف اینکر پرسن ارشد شریف نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کیلئے 3 بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی سمری بھیجی گئی ہے۔

ارشد شریف نے اس کی دستاویز بھی شیئر کیں اور ساتھ لکھا کہ ٹیکس پیئر کے پیسوں سے 11 کروڑ51 لاکھ14 ہزار 110 روپے کی گاڑیاں بغیر بتائے خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پارٹی ہو رہی ہے۔

ان کے اس دعوے کے بعد ایک دوسرے ٹی وی چینل سے منسلک صحافی نے بھی ٹوئٹ داغ دیا اور دعویٰ کیا کہ سات سال پہلے وزیراعظم نواز شریف نے دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدیں  تھیں اور اب تحریک انصاف کے گورنر کے پی تین خرید رہے ہیں۔ اتنی تبدیلی تو ضرور آئی ہے تحریک انصاف کے دور حکومت میں۔

یاد رہے کہ اس دعوے کے بعد یہ دستاویز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور ایک علی اکبر نامی صارف نے بھی کہا کہ غریب صوبے کی شاہ شاخرچیاں، گورنر ہاؤس کے پی کے لئے ساڑھے گیارہ کروڑ مالیت کی تین گاڑیوں کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی ہے۔

اس معاملے پر خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور خان جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جس سمری کا خاکہ زیر گردش ہے ایسی سمری انہوں نے کبھی دن کی روشنی میں نہیں دیکھی (اس سمری کا کوئی وجود ہی نہیں) صوبائی وزیر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمری نہ تو کبھی منظور ہوئی اور نہ ہی کبھی منظوری کیلئے بھیجی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >