جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ غیر فعال ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ غیر فعال ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غیر فعال ہونے سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  حکومت  کی جانب سے قائم کردہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غیر فعال ہونے کی وجوہات تلاش کرلی گئی ہیں، مسائل کی نشاندہی وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ وزراء کمیٹی کو بریفنگ کی دوران کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  سیکرٹریٹ کے غیر فعال ہونے کی ایک وجہ رابطوں کا فقدان تھا جبکہ پنجاب حکومت کے 200 سے زائد افسران نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ  جانے سے معذرت کرلی ، سیکرٹریٹ میں 72 فیصد آسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جاسکی ہیں،  سیکرٹریٹ کی کل 822 نشستوں میں سے  صرف 232 پر تعیناتیاں ہوسکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  جنوبی پنجاب کیلئے مختص 24 ایڈیشنل سیکرٹریز کی نشستوں میں سے صرف15 جبکہ50 ڈپٹی سیکرٹریز کی نشستوں میں سے صرف 20 کی تعیناتی ہوسکی ہے،  گریڈ 17 کی 85 سیٹوں میں سے صرف46 پر افسران کی تعیناتی ہوسکی ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کی648 نشستوں میں سے 137 پر تعیناتیاں ہوسکی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>