ملک میں ایک بارپھرپٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک میں پیٹرول کے بحران کے خدشے کے پیش نظر اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو وارننگ لیٹر جاری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولم کا ذخیرہ لائسنس کی شرائط کے مطابق نہ رکھنے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)  نے تمام کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے نوٹسز ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر جاری کیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ لائسنس کے مطابق ہر کمپنی 20 دن کا آئل ذخیرہ کرنے کی پابند ہے، مقررہ مقدار سے کم ذخیرہ ہونے پر کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اوگرا نے نوٹسز میں تمام کمپنیوں کو پیٹرول کا ذخیرہ شرائط کے مطابق رکھنے کی ہدایت دی ہے، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں 12 روز کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرول موجود ہے جبکہ ڈیزل کا ذخیرہ 17 روز کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں   ملک میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا تھا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا ، واقعے پر اس وقت کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کردی گئی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>