پی ٹی اے نے چوری اور گمشدگی کے فون بلاک کروانے کا خودکار نظام متعارف کروادیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے موبائل فون گم ہوجانے ، چوری ہوجانے اور چھینے جانے والے صارفین کیلئے ان فونز کو بلاک کروانے کیلئے خودکار نظام متعارف کروادیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نےگمشدہ اور چوری شدہ موبائل ڈیوائس سسٹم "ایل ایس ڈی ایس” نافذ کردیا ہے جو پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈنٹی فیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم سے جڑا ہوائے ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کیلئے موبائل فون بلاک کروانے میں مددگار ثابت ہوگا، موبائل سیٹس کو بلاک کروانے کیلئے صارفین کو اس کا آئی ایم آئی نمبر پی ٹی اے کو بھیجنا ہوگا اور اسے بلاک کرنے کی درخواست دینی ہوگی۔
اس نئے نظام کے تحت صارفین آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود فارم بھر کر کسی بھی ڈیوائس کو بلاک کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں، جس کے بعد کسی بھی موبائل کے چوری، گم یا کھو جانے کی صورت میں 24 گھنٹوں کے اندر اسے بلاک کردیا جائے گا۔
صارفین کی سہولت کیلئے پی ٹی اے نے کنزیومر سپورٹ سینٹر بھی قائم کیا ہے جو ہفتے میں سات دن صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک دستیاب ہوگا اور صارفین ٹول فری نمبر 0800-55055 پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
main ek hafta PTA ko call karta raha tha email ke sab kiye par phir b mobile block nahi howa tha bakwas hy yeh yeh system to bohat purana hay PTA ka
I think its not easy in Pakistan because 80% handsets are purchased on streets which may be brought in from other countries or smuggled . In UK every single phone is bought from registered companies like EE , VODAFONE, 3 NETWORK OR VIRGIN , IF handset lost , stolen only a single call to provider does it and user is not charged bill calls made after complain filed
کچھ نہیں ہونا موبائل فون اب بھی چوری ہو رہے ہے کہی تو جاتے ہو گے اگر بلاک ہو جائے تو چوری بھی بند ہو جائے