جہانگیرترین کی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی

کیا جہانگیر ترین فارورڈ بلاک بنانے جارہے ہیں ؟ جہانگیرترین کی عدالت پیشی سے قبل پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ناشتے پر کرنے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین سے بات کرتے ہوئے جہانگیرترین پھٹ پڑےاور کہا کہ میرے خلاف سازش میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں۔اعظم خان اور شہزاد اکبر نے مجھے گرفتار کروانے کا منصوبہ بنوایا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نے بیوروکریسی کو فعال بنانے کیلئے سٹریٹجک ریسورس یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔اعظم خان نے میری تجویز کو اپنے خلاف سازش سمجھ لیا اور کہا کہ بیوروکریسی کو کنٹرول کرنے کا متبادل نظام نہیں بننے دیں گے۔اعظم خان سمجھتے ہیں کہ اصلاحات ہوئیں تو ان کے اختیارات کم ہو جائیں گے ۔

جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں 5 رکنی ٹولے نے عمران خان کو مجھ سے دور کیا۔واٹس ایپ پر وزیراعظم عمران خان کو مثبت تجاویز بھجواتا رہا ۔ایک سازش کے تحت عمران خان کو تنہا کیا جارہا ہے۔عمران خان کے ساتھ وفاداری کی لیکن میرے متعلق انہیں گمراہ کیا گیا۔

جہانگیر ترین نے مبینہ انتقامی کارروائیاں بند نہ ہونے پر فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ان رہنماؤں میں پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غلام احمد لالی، غلام بی بی بھروانہ، راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم پی اے زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم، ٹکٹ ہولڈر سجاد وڑائچ، مشیر وزِیرِاعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی، امیر محمد خان اور خرم لغاری موجود تھے۔

یادرہے کہ سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو صوبائی نشست پر شکست دی تھی جس کی وجہ سے شاہ محمودقریشی وزیراعلیٰ پنجاب نہ بن سکے۔ شاہ محمودقریشی کے حامی سمجھتے ہیں کہ انہیں ہروانے میں جہانگیرترین کا کردار ہے۔

تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف اردگرد کے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں۔خان صاحب اپنے بہترین اور جاں نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا تھا۔ پنجاب حکومت بھی جہانگیر ترین نے بنائی۔

راجہ ریاض کے مطابق تحریک انصاف کے دیرینہ اور مخلص رہنما کیخلاف سازش سے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہاہے۔عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >