احتساب عدالت:جعلی اکاؤنٹس کیس میں سلیم مانڈوی والا پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت کا جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہلز پلاٹس ریفرنس اور جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ دلائل کے بعد عدالت نے کڈنی ہلز پلاٹس ریفرنس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے بتایا کہ آئندہ سماعت پر سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر فردجرم عائد کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ نیب کے طریقہ تفتیش پر سلیم مانڈوی والا تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ نیب لوگوں کو اس جگہ پہنچا رہا ہے، جہاں وہ خودکشی کرلیں، یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔

اس حوالے سے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر نیب سے غلط لوگوں کو نہ نکالا جائے تو یہ نیب کیلئے بری چیز نہیں ہوگی، نیب نوٹس کے ذریعے لوگوں کو بدنام کرتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >