پہلی بیوی کا کم عمر سوتن سے بدلہ، زندہ جلاڈالا

کراچی کے علاقےکیماڑی کی البدر سوسائٹی میں ایساواقعہ سامنے آگیا، جہاں غصے سے بھری پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا۔

کراچی کے تھانہ جیکسن نے سوتن کو زندہ جلانے کے الزام میں خاتون اور اسکے کو گرفتار کرلیا،متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ملک عادل نے بتایا کہ کیماڑی کے علاقے البدر سوسائٹی میں گھر کے اندر جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشیرہ زوجہ اربیلو کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھلسی ہوئی خاتون کو اس کی سوتن زاہدہ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کر مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ جھلسنے والی خاتون 80 فیصد تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ملک عادل کے مطابق اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اربیلو نے 2019 میں 40 سالہ زاہدہ نامی خاتون سے شادی کی تھی،جس کے بعد شوہر نے2020 میں 22 سالہ بشیرہ سے دوسری شادی کی تھی۔

پہلی بیوی کو شکوہ تھا کہ شوہر زیادہ وقت سوتن کو دیتا ہے، اس دوران گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زاہدہ نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >