سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، سندھ پولیس اہلکار اور افسران بھی کورونا کی زد میں آرہے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ پولیس کے 50 سے 60 برس عمر کے افسران و اہلکاروں کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ حکام نے فیصلے پر عمل درآمد کےلیے 50 سے 60 برس عمر کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کا حکم دے دیا،ڈی ایچ او سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست دی ہے۔

اے آئی جی ویلفیئر نے فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگوانے کےلیے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو مکتوب لکھ دیا،اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 6366 ہے، جس میں سے 24 پولیس اہلکار کورونا کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں،کورونا وائرس سے متاثرہ 6297 پولیس افسران و اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے مزید مزید اٹھانوے افراد جاں بحق اور ایک دن میں ریکارڈ پانچ ہزار تین سو انتیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ چار نو رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >