قائدآباد چوک پر سویا بین تیل کا ٹینکر الٹ گیا،شہریوں نے مالِ غنیمت سمجھ لیا

کراچی کے علاقے قائدآباد میں چوک پر سویا بین تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا،شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،تیل بوتلوں، گیلن اور تھیلیوں میں جمع کرلیا،ٹریلر سے ٹکر کے بعد ہزاروں لیٹر سویا بین تیل ٹینکر الٹا،پھسلن سے کئی موٹر سائیکل سوار بھی سلپ ہو کر زخمی ہوگئے۔

بالٹیوں اور بوتلوں میں تیل جمع کرتے شہریوں کا کہنا تھا کہ اسے ہم بچوں کے سر پر لگائیں گے، جب کہ سویا بین ٹینکر چلانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کچا سویا بین کا تیل ہوتا ہے، جو اسے کھائے گا وہ مرجائے گا۔

حادثے کے شکار ٹینکر سے متعلق ٹینکر اڈے والے کا کہنا تھا کہ متاثرہ ٹینکر میں ساڑھے انتیس ٹن تیل موجود تھا، جو کہ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کا تیل تھا،حادثے کے بعد کئی گھنٹوں تک سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک معطل رہا۔

حادثے کے تین گھنٹے بعد انتظامیہ نے سڑک پر مٹی ڈالنے کا عمل شروع کردیا۔ تاہم ٹرک ڈرائیور اور ٹینکر ڈرائیور سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >