پاکستان کی 75 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگنے میں 10 سال لگ جائیں گے، بلوم برگ

عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے پاکستان میں کورونا ویکسین لگنے کی رفتار کو سست ترین قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ رفتار سے ویکسی نیشن کرنے پر پاکستان میں 75 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کیلئے ایک دہائی کا عرصہ درکار ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ صرف لاہور کی ہی اگر ساری آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا حساب لگایا جائے تو اس کی مدت 11 سال سے زائد بنتی ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ویکسینیشن کا آغاز دو ماہ قبل 3 فروری سے کیا گیا۔ فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ لاہور میں 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد عام شہری ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہیں۔

پنجاب کی 11 کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف 3 لاکھ 47 ہزار 561 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس اعتبار سے روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار 7 سو 92 افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ ان اعداد و شمار کی اوسط نکالی جائے تو اگلے پونے 53 سالوں میں پنجاب کی کل آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

پاکستان، یوکرائن، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی آبادی کا 75 فیصد کی ویکسی نیشن میں 10سال لگیں گے۔ جبکہ بھارت 4 اور ارجنٹا ئن 3 سال میں اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >