نیا قانون، اسحاق ڈار، چوہدری نثار اسمبلی رکنیت ختم ہونے کاامکان

وفاقی حکومت ایک آرڈیننس کی تیار ی پر کام کررہی ہے جس کے منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما  اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے چوہدری نثار کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017    میں منتخب نمائندوں کے ساٹھ دن میں حلف نہ اٹھائے جانے پر ان کی رکنیت منسوخ کرنے کی ترمیم منظور کرلی ہے۔

کابینہ کمیٹی نے  ترمیم منظور کرکے آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا ،  جہاں سے منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کردیں گے، آرڈیننس جاری ہونے کے فوری بعد  الیکشن کمیشن ایسے تمام اراکین اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردے گا جنہوں نے منتخب ہونے کے بعد اب تک حلف نہیں اٹھایا ہے۔

آرڈیننس جاری  ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اسحاق ڈار اور آازاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے چوہدری نثار کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >