شوگر تحقیقات میں پیشرفت، نواز شریف کے اہم ساتھی نیب میں طلب

شوگر تحقیقات میں پیشرفت، نواز شریف کے اہم ساتھی نیب میں طلب

نیب نے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی کی چینی اسکینڈل کی تحقیقات پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جاوید کیانی تک جاپہنچی ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں جاوید کیانی کو نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نیب نے جاوید کیانی کے علاوہ محکمہ صنعت و پیداوار کے سابقہ افسر خضر حیات کو 14 اپریل، صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹنٹ مزمل پاشا کو13 اپریل جبکہ چیئرمین پسما سکندر پاشا کو اگلے ہفتے نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام شخصیات شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔

طلب کیے گئے تمام لوگوں کو نیب کی جانب سے سوالنامے بھی بھجوائے گئے ہیں جن میں 2017 میں چینی کی قیمتوں میں تعین سے متعلق تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔

  • بس تاریخ پر تاریخ ہر ہفتے دو ہفتے بعد کوئی نہ کوئی شوشا چھوڑ دیا جاتا ھے جس کی وجہ سے ملک کی سالمیت سیاست اور معیشت کو نقصان پہنچتا ھے لیکن ادارے عوام کو کوئی ریلیف نہیں سنا رھے ھیں بس تاریخ پر تاریخ اور میڈیا میڈیا کیھلے جاؤ قوم کا ٹائم برباد کر دیا ھے ان خبروں نے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >