جو ٹیم تحقیقات کر رہی ہے وہ فیئر نہیں ہے:جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع دے دی۔

جہانگیرخان ترین کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ ایف آئی اے ہمیں دوبارہ طلب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث حالات سب کے سامنے ہیں عدالت کو چاہیے کہ ہمیں تھوڑی بڑی تاریخ دے تاکہ ہم آرام کے ساتھ عدالتی کارروائی کا حصہ بن سکیں۔

عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ انہیں عدالت کے اختیار پر کوئی اعتراض تو نہیں؟ جواب میں ایف آئی اے کے وکلا نے کہا کہ انہیں عدالت کے اختیار پر کوئی اعتراض نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جہانگیر ترین ماڈل ٹاؤن سے اپنی رہائش گاہ سے نکلے تو ان کے ساتھ ارکان پنجاب اسمبلی اور ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین جب عدالت پیش ہوئے تو 2 بڑی کوسٹرگاڑیوں میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مشیران اور معاونین خصوصی بھی شامل تھے۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا ہم عدالت سے بھاگ نہیں رہے، عدالت جب بھی بلائے گی پیش ہوں گے، انشااللہ عدالت سے سرخرو ہوں گے۔ ایف آئی آر اسلام آباد میں بنی، یو ایس بی میں یہاں آئی، اور اس پر دستخط ہوئے، فون کال پر ٹیم بنائی گئی، جو ٹیم تحقیقات کر رہی ہے وہ فیئر نہیں ہے، تحقیقات کے لیے شفاف ٹیم بنائی جائے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا انکوائری ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازع نہ ہو، ایسی ٹیم نہ ہو جو کسی کی فون کال پر کام کرے، جائز اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

    • اگر جہانگیر ترین کو فریم کیا گیا ہے تو جائیز بات ہے لیکن اگر جی ٹی قصوروار ہے تو پھر قانون اپنا راستہ خود بنائے
      بیسٹ آ ف لک ہر بے گناہ کے واسطے

  • I am pretty sure, soon PTI will miss some brave judge like Faiz Isa… Baysharam ho kay na maany tou aur baat hay… otherwise, we need judges like Faiz Isa who can restrict establishment to their constitutional role….

  • ترین بندہ بن، کھوتی شریف نا بن۔ اگر کچھ غلط نہیں کیا تو دنیا کی کسی عدالت میں گناہ گار ثابت نہیں ہو گے۔ ایف آئی اے کو پکے ثبوتوں کے ساتھ مطمئن کرو

  • Khan k khilaaf b case bny thy lakin khan jeeta tareen party mai group kyun create kr thai jb yai galat nahi hai akhir yai case you nahi lar that wajid zia aik honest bnda is k kam pr shaq nahi hmy


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >