لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، تحفظات کا اظہار

این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا ہے کہ یو سی جڑانوالہ کے چند پولنگ اسٹیشنوں کے پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں۔

نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردو بدل کر سکتے ہیں، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی طریقہ کار بنایا جائے۔ ان افسران پر دھاندلی کی روک تھام کے لیئے سخت نگرانی کی جائے۔

نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ ڈی ایس پی نے بدتمیزی سے بات کی ہے انہوں نے ڈی پی او پولیس سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج حلقے میں موجود انتظامیہ کے لوگ یہ سوچیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ملازم یا نمائندے نہیں بلکہ وہ لوگوں کو ان کا حق دلانے کے لیے آئے ہیں۔ لیگی امیدوار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کی سیٹ تھی، ہے اور رہے گی۔

  • PMLN win or lose, their mouths are not going to shut.apni corruption aur loota hoa maal wapis karnaay kaay bijaay logoon koo dhooka deh rahaay hain, 30000 urb kaa qarzaa awaam naay apnaay bachoon koo bhooka rakh kar adaa karna hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >