حکومت کیلئے مشکلات ؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے جہانگیر ترین سے رابطے

تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کی تیاری میں مصروف 2 بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جہانگیر ترین سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور آصف زرداری نے جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کی منصوبہ بندی سامنے آگئی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جہانگیر خان ترین کو ملاقات کے لیے پیغام بھیجا ہے۔ یہ رابطے پچھلے کئی ماہ سے جاری ہیں، اور لندن پلان بھی بنایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ نوازشریف نے جہانگیرترین کوملاقات کیلئے خفیہ پیغام بھی بھجوایا، پیغام حسین نواز کے ذریعے بھیجا گیا، جس میں لندن میں ملاقات کی درخواست کی گئی۔ شہبازشریف نے بھی جیل جانے سے قبل معاملات طے کرنے کا پیغام بھیجا اور قابل اعتماد شخص کےذریعے ڈیل کی پیشکش کی۔

لیگی قیادت کے رابطے جہانگیرترین کی لندن موجودگی کے دوران ہوئے، حسین نواز نے لندن اور شہباز شریف نے پاکستان میں معاملات طے کرنے کا کہا۔ ن لیگ ڈیل کے بدلے جہانگیرترین کے ساتھیوں کا ساتھ چاہتی تھی جبکہ نوازشریف نے رابطے کی کوشش سے متعلق معاملات کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا۔ جہانگیرترین نے جواب میں کہا نوازشریف کی نااہلی میں کردارادا کیا، ان سے ملاقات کیسے کر سکتا ہوں، سیاست کیلئے نااہل ہوچکا اور پارٹیاں بدلنے کی عمر نہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے بھی جہانگیرترین کو ملاقات کیلئے پیغام بھیجا، پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطے سینیٹ الیکشن کے دوران بھی کئے گئے، آصف زرداری کےقریبی دوست اور اہم رہنما جہانگیرترین سے اب بھی رابطے میں ہیں ، تاہم جہانگیرترین نے جواب دیا ہے کہ خود سیاست کر سکتا ہوں اور نہ بیٹے کو لانا چاہتا ہوں۔

    • Acha maal har koi kharidna chahta hei, it was a political mistake to go against JK. If PTI have others corrupts like sugar mafia king Khusro Bukhtiar then what was wrong not to retain JK. Khan thought that he has no seat, let us make him scapegoat. JK knew it and want to prove his worth now.

  • ان کا کیا خیال ہے کہ یہ عمران خان کی حکومت گرا کر آرام سے اپنی حکومت بنا لیں گے، عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کر دینی ہیں ۔ یہ تحریک انصاف کو مذاق سمجھ رہے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >