شہباز گل وزیراعظم کے عریانیت کے خلاف بیان کی حمایت میں پرانی تحقیقات سامنے لے آئے

شہباز گل وزیراعظم کے عریانیت کے خلاف بیان کی حمایت میں پرانی تحقیقات سامنے لے آئے

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیلی فونک کانفرنس میں عریانیت کو نشانہ بناتے ہوئے ریپ واقعات  منسلک کیا کہ آج کل کے معاشرے میں کوئی بھی انسان اپنے نفس پر مکمل قابو نہیں کر سکتا جس کی وجہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور عریانیت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد ان کو تمام جانب سے دباؤ آنا شروع ہو گیا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں اور اس پر عوام سے معافی مانگیں۔

شہباز گل نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کی کہ عمران خان صاحب کے بیان کو غلط انداز دے کر پیش کیا گیا ہے۔ شہباز گل نے اپنی ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ہمراہ یونیسیف کی رپورٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو بات وزیراعظم پاکستان نے کی، وہی بات یونیسیف اور امریکی نفسیاتی ایسوسی ایشن کہہ رہی ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے دیسی لبرل کو نشانہ بنا کر سوال کیا کہ اب وہ کچھ شرم کریں گے یا نہیں۔

شہباز گل وزیراعظم کے عریانیت کے خلاف بیان کی حمایت میں پرانی تحقیقات سامنے لے آئے

شہباز گل نے جس رپورٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا وہ یونیسیف نے اس سال کے آغاز جنوری میں پبلش کی تھی۔ مگر اس رپورٹ کی تحقیقات کافی پرانی تھیں۔

  • پرانی اور نئی تحقیقات کا کیا موازنہ یہ بات تو حقیقت ھے اتنے سخت قوانین کے باوجود مغربی ممالک میں جنسی تشدد کے واقعات بہت زیادہ ہیں
    اسلام نے جو حقوق العباد انسانیت کو دیئے ہیں ان کی مثال کہں نہیں مل سکتی وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک اہم پہلو کی جانب اشارہ فرمایا ھے کہ مردوں اور عورتوں دونوں کو فحاشی ماحول سے دور رہنا چاہیے ھے اور اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاھے۔

  • تحقیق کے پرانے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر اس کے بعد آنے والی کسی تحقیق نے پرانی تحقیق کے مواخذ کے برعکس کوئی نتائج نہ اخذ کیئے ہوں۔ ہم آج بھی کئی دہائیوں پرانی ریسرچ کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کے نتائج کبھی کسی نے چیلنج نہیں کیئے۔ علم النفسیات میں ایوان پاوٗلواوٗ کی مائنڈ کنڈیشننگ کی ریسرچ ہے جو آج تک ایڈورٹائزنگ میں من و عن استعمال ہوتی ہے، حالانکہ یہ ریسرچ سنہ ۱۹۶۰ کی دہائی میں منظر عام پر آئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >