چھوٹے مالی معاملات خود نہیں دیکھتا، جہانگیر ترین کا ایف آئی اے کو جواب

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین سے تفتیشی ٹیم نے پوچھا کہ آ پ کی کمپنی نے خسارے والے فارم کو دو ارب روپے مہنگا کیسے خریدا۔

جہانگیر ترین نے جواب دیاکہ میری کمپنی 100 ارب روپے کی ہے۔ دو تین ارب روے کے چھوٹے معاملات میں نہیں بلکہ میرا اکاؤنٹنٹ دیکھتا ہے۔ ایسی چیزوں پر میرا فوکس نہیں، پوچھ کر بتاؤں گا۔

جب علی ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ کا فارم خسارے میں تھا تو اپنے والد کو اتنا مہنگا کیسے فروخت کیا۔ علی ترین نے جواب دیا کہ جو میرے والد نے کہا میں نے کر دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>