کیا واقعی عمران خان اسمبلیاں توڑنے جارہے تھے؟ جہانگیرترین عمران حکومت کیلئے خطرہ؟

تنہا جہانگیر ترین عمران خان حکومت کو نقصان پہنچاسکتا ہے، اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ بڑے بھائی کو پتہ چل گیا۔ ہارون رشید

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ تنہاجہانگیرترین پی ٹی آئی حکومت کونقصان پہنچاسکتاہے کیونکہ پی ٹی آئی کی تعمیرمیں اسکاحصہ ہے ،وہ لوگوں کاخیال رکھتاہے ، عمران خان توآدھاہاتھ ملاتے ہیں،آدھابھی نہیں ملاناپسندکرتے ،اب توکوروناہے لیکن عمران خان میں کرونا والی عادات پہلے سے تھیں۔

ہارون رشید نے دعویٰ کیا کہ جہانگیرترین آپ کے خیال میں کیالندن میں 7ماہ فارغ بیٹھارہا،وہ پلاننگ کرتارہا،ٹارگٹ اسکاصلح ہے ،اب بھی کہتاہے صلح کرناچاہتاہوں،عمران خان نے یہ محاذکھول کربہت بڑی غلطی کی۔

سینئر صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ میں آپ کوخبردیتاہوں کہ اسمبلیاں توڑنے کالیٹرٹائپ ہورہاتھا،بڑے بھائی جان کوپتہ چل گیا،انہوں نے آکرسمجھایا،عمران خان آج کل’’ ڈواورڈائی‘‘ پرتلے ہوئے ہیں،ہوسکتاہے انہیں اسمبلیاں توڑنے کافائدہ ہوجائے ۔

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ہارون رشید نے کہا کہ شاہ محمودکواس معاملے پرخاموش رہناچاہئے تھا،پرویزخٹک اور اسد قیصر بھی اس معاملے پرخوش نہیں ہیں،ان سے اکیلے میں ملیں تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ کیا ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کی وجہ سے سیٹیں ڈبل ہوگئیں لیکن اب محمودخان اور عثمان بزدار کی کارکردگی بدترین ہے۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ اب جہانگیرترین کو پیپلزپارٹی کھینچ رہی ہے اورن لیگ بھی،نوازشریف نے توجہانگیرترین سے ملنے کیلئے بہت پیغامات بھیجے ،جہانگیرترین نے معذرت کی اورکہاآپ کو نااہل کروانے میں میر ابڑا کردار ہے ،ہم اکٹھے کیسے چل سکتے ہیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین صورتحال کواتنابگاڑسکتاہے کہ اسمبلیاں توڑنے تک نوبت آجائے ،اس لئے کہ عمران خان خودمائل ہیں۔ عمران خان نے جہانگیرترین کیساتھ بہت زیادتی کی ہے، اگر احتساب کرنا تھا تو سیف اللہ نیازی، خسرو بختیار، عامرکیانی، اعجازچوہدری، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کیوں نہیں ہورہا؟ اکیلے جہانگیرترین کا کیوں ہورہا ہے؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاخسروبختیارنے استعفیٰ لکھ لیاہے ،وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ میرابھی احتساب ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاعلیم خان اورشفقت محمود توجہانگیرترین کے دوست اورساتھی تھے ،انہوں نے فیصلہ کیاکہ سردی زیادہ ہے ، رضائی اوڑھے رکھنااچھاہے ۔

  • پاگل بابے کے پچھواڑے میں ٹیلیگرام وصول کرنے کا پورا سسٹم انسٹالڈکرایا تھا جنرل کیانی نے اب اس سسٹم کا سرور گوجر خان میں ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >