مسابقی کمیشن نے چینی کی ایکس مل قیمت پر پنجاب حکومت کی مخالفت کردی

مسابقی کمیشن نے چینی کی ایکس مل قیمت پر پنجاب حکومت کی مخالفت کردی

مسابقی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی )نے پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کی مخالفت کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی نے پنجاب حکومت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت کا تعین کرکے سی سی پی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مراسلے کے مطابق چینی کی سستی قیمت کا تعین ایک عارضی فیصلہ ہے جس سے چینی کے شعبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، زیادہ قیمت مقرر ہونے سے چینی کے دوسرے صوبوں میں اسمگل ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکس مل قیمت کے تعین سے ایک خدشہ یہ بھی ہے کہ مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزی کا رجحان بھی بڑھ سکتا ہے، اور چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنےسے مقابلے میں اضافہ ہوگا جس سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

سی سی پی کے مطابق قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے کبھی کبھار ہی فائدہ پہنچا ہوگا، چینی کا 70 فیصد استعمال صنعتی شعبہ کرتا ہے، چینی کی کم ایکس مل قیمت کے تعین سے کچھ شوگر ملوں کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

مسابقی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے اقدام سے ہونے والے نقصان سے آگاہی فراہم کرے۔

    • یہ ہی تو مافیاز کے ایجنٹ ہیں جو سرکاری اداروں میں بیٹھے ہوئے ہیں ان لوگوں کے اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائے تو یہ سیاست دانوں اور پٹواریوں کی کرپشن کو بھی پیچھے چھوڑ جائیں گے

  • The duty of competition commission is to ensure there is no monopoly ans cartails are not established by powerful industrialist. Instead of doing their jobs and issuing hefty fines to Sugar Mafia for establishing cartails these F Govt officials are busy in their Barwaa Geeri. Khan sahab inn choor numa Sarkari Mulazamoon ko tangoo pehlee!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >