عوامی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سیٹیزن پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے باوجود غیر مطمئن  شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں کے خلاف 68 ہزار جبکہ پنجاب کے محکمہ جات کے خلاف 53 ہزار درخواستوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کے بعد جولائی 2020 سے دسمبر 2020 کے درمیان ایک لاکھ پچپن ہزار درخواستوں کومرحلہ وار کھولا جائے گا ، درخواستوں پر نظرثانی کیلئے اعلی افسران بھی مقرر کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں  انسانی حقوق، امن و امان اور جائیداد کے تنازعات سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا، شکایات پر نظر ثانی کے دوران شکایت کنندہ سے رابطہ اور مجاز افسر کا جواب لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کھولی جانے والی درخواستوں میں 15 ہزار خیبرپختونخوا، 13 ہزار بلوچستان جبکہ 1800 اسلام آباد کے شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >