روسی صدر کی پاکستان کو "بلینک چیک” کی پیشکش

روسی صدر کی پاکستان کو "بلینک چیک" کی پیشکش

روسی صدر نے پاکستان کو تمام شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرکے ایک "بلینک چیک آفر” دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  روسی وزیر خارجہ سرگئی لیورو ف نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام تک روسی صدر پیوٹن کا ایک اہم  ترین پیغام پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی و روسی حکام کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی اہم میٹنگ میں شریک اعلی حکومتی شخصیت نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ روسی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت کو  پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ”میں اپنے صدر کا ایک اہم پیغام لے کر آیا ہوں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں”۔

حکومتی شخصیت نے مزید کہا کہ دوسرے الفاظ میں روسی صدر نےپاکستان کو "بلینک چیک آفر” دیدی ہے۔

جب حکومتی شخصیت سے "بلینک چیک آفر” کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے روسی وزیر خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر آپ کاریڈورز، گیس پائپ لائنز اور دفاع سمیت کسی بھی معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کیلئے بالکل تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے اپنی پیشکش دیدی ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے ہم اس پیشکش پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

  • Russian president ki math nahi maari gayi ab , ye bakwaas wahiyaat news kiyun phaila rahay ho dhakkan kahin ke. Why they would put billions of dollors of markets and come to kanglay and bhikari like us. Tatti khana tho koi is khabar laganay walay se seekhay.

    • یہ طریقہ کار بڑے ملکوں کی ایک سٹریٹجی ہوتی ہے جو وہ کسی دوسرے ملک کی حرکات کو دیکھتے ہوئے اسکو سائیڈ لائن کرنے کے لیے استعمال کرتے ہے
      اگر اپ نے سیاست نہیں پڑھی ہے تو ضرور پڑھ لیں کیونکہ بھارت کا ساری زندگی روس کو ترجیح دینے کے بعد اچانک ہی امریکہ کی گود میں جاکر بیٹھنا روس کو ناگوار گزارا۔ جس کی وجہ سے وہ پاکستان کی طرف رخ کررہے ہین پاکستان بے شک معاشی لحاظ سے کنگال ملک ہے لیکن جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کافی اہمیت کا حامل ملک ہے معاشی کنگال ہونا الگ چیز اہم ملک ہونا الگ چیز ہے اگر کوئی ملک انوویسٹ کررہا ہے تو وہ اپنے فائدہ کے لیے انوویسٹ منٹ کرتا ہے نہ کہ دوسرے ملک کے فائدہ کے لیے انوویسٹ منٹ کرتا ہے۔ اور۔ اگر اپکو پاکستان سے نفرت سے بے شک پاکستان سے دفعہ ہوجائیں

  • Russia and China Investment karey ga, apni industries pakistan mein laaey ga, pakistan ke labour sasti hai, phir sab se bari baat pakistan gawadar ko samne rakhtey howe unhein Pakistan mein indsutries lagane k baad her lihaaz se faieda he faieda hai.. Time saving,, Transportation k expenses kam tur,, labor cheap..
    Wese Russian Pakistan aa gay to phir bohat kuj apne saath le k b aaein gay jo pakistani muaashrey ko tabah b karey ga.. samjh to gay ho gay aap, jo NRP hein wo bajhoobi jantey hein Russians aurto k bare mein,,

  • Russian dosti nibhana jaante hein…. Pakistan ko Russia se dosti karni vhahie…leken hamare sare generals oor elite class america ke ghulam hein…iinki jaidadein ya to america ya uk mein hein…..

  • چلو شکر ہے نوے پاکستان کا پیسوں کا مسلہ تو ھل ہوا – اب عمران خان جتنے مرضی نکلوا لیں گے
    آئ ایم ایف کے منہ پر مارنے کے لئے بھی کافی ہو جایں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >