مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز پہلے آگاہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز پہلے آگاہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے پر درخواست ضمانت نمٹا دی۔

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے اراضی کی چھان بین پر طلبی کے نوٹسز کے بعد ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انہیں بے بنیاد الزام میں گرفتار کرانا چاہتا ہے۔ جس پر عدالت نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کو گرفتاری سے دس دن پہلے آگاہ کیا جائے۔

بنچ نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں دس دن پہلے آگاہ کیا جائے۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز کے رائیونڈ اراضی کی منتقلی کے معاملے پر وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

عدالت کے باہر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران الزام عائد کیا کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے،ن لیگ کیخلاف دن رات پروپیگنڈا کیا گیا، ن لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال سرتوڑ کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا۔ عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ فروری میں یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کے بعد یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچاؤ۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ وہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔

  • پاکستان کے ہر ڈاکو ہر چور ہر فراڈئے ہر لٹیرے کو لوہار کورٹ کے آ رڈر کے تحت گرفتار کرنا منع ہے اگر کہیں ڈکیتی بھی ہو رہی ہو پولیس وہاں جائے ڈکیتی ہوتے دیکھے اور اس کو بتا کر آ جائے کہ دس دن بعد ہم تمہیں گرفتار کرنے آ ئیں گے
    اس دوران میں تم لوہار کورٹ میں بیٹھے اپنے کچھ پالتو کتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا کے تم بھی موجیں کرنا اور اپنے پالتو کتوں کو بھی موجیں کرانا

  • Es besharam judge ko poore Pakistanion ki gaalian aur bad duain nazar nahi aatein to as ko nanaga karke choraahe maen awam ke samne bithao… kuch log dheet hote haen aur on ki khinzeer jitni moti khaal maen sarya ghuser kar jagana parta hae…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >