ایف آئی اے کا جہانگیر ترین کو نوٹس، 8 سوالوں کے فوری جواب مانگ لیے

ایف آئی اے کا جہانگیر ترین کو نوٹس، 8 سوالوں کے فوری جواب مانگ لیے

ایف آئی اے (فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی) کی جانب سے جہانگیر ترین کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رہنما تحریک انصاف سے 8 انتہائی اہم نوعیت کے سوالات پر جواب طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کل(13 اپریل) تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے نوٹس ارسال کیا ہے۔ ایف آئی اے نے ہدایت دی ہے کہ جہانگیر ترین کل تک جوابات کے ساتھ خود حاضر ہوں یا پھر جہانگیر خان ترین کمپنی کے سیکرٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ گزشتہ سال اگست 2020 سے ان سوالات کےجواب مانگ رہا ہے، جہانگیرترین نے جمعہ کو ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین جے کے فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کرائیں اور جے کے فارمز کے 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت بھی جمع کرائیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جہانگیرترین متعلقہ بینک کی رپورٹ جمع کرائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کرائیں اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی ایف آئی اے کو دیں۔

  • Sorry to use the strong language but Bhenchod kia hogia hai PTI ke supporters ko and Imran Khan ko. It is clear that Establishment together with some Ministers or Sheikh Rasheed or Shehzad Akbar are trying to create further rift between PM and JKT. They want PTI to collapse with the help of JKT, only to send Maryam Nawaz abroad. Itne complicated 8 sawaal pooche hai , it is mpossible for anyone to arrange hundreds of documents until tomorrow including invoices, deeds, land ownership copies, foreign documents, bank details, invoices of 3 different companies from 2013. Itna torture? Pti ko yeh nazar kyuu nahi araha? Government mein akar opposition ko pakarna tha naaa ke apne khud ke logo and wob bhi clearly nazar arah hai that they are punishing JKT.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >