عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی؟ جہانگیرترین رمضان میں کیا کرنے جارہے ہیں؟

جہانگیر ترین کیا کرنے جا رہے ہیں؟ 40 سے زائد ارکان اسمبلی کے ساتھ سیاسی پاور شو دکھانے کی تیاریاں

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین جو آج کل شوگر اسکینڈل کی وجہ سے مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے 40 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جس کا مقصد سیاسی پاور شو کرنا ہے۔

جبکہ جہانگیرترین سے ملاقاتیں کرنے اور ان کی دعوت پر لبیک کہنے والے ارکان بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ کیا جہانگیر ترین کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے یا نہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان جاری کشیدگی میں تاحال غیر جانبداری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب حکومت جہانگیر ترین سے رابطے میں رہنے والے ارکان قومی و صوبائی اسلمبلیوں کی خبر رکھے ہوئے ہے اور کئی ناراض ارکان کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ کچھ اراکین بشمول وزراء کے خلاف مستقبل میں سخت اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران مرحلہ وار پیش رفت کا بھی امکان ہے۔

جہانگیرترین کے ساتھ میڈیا اور نجی میٹنگز میں نظر آنے والے 28 اراکین پنجاب اسمبلی اور 12 اراکین قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ وہ تگ ودو میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی ارکان اور سیاسی رہنما ایسے ہیں جنہیں اگر یقین ہو جائے کہ اس طرح وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں ہوں گے تو وہ بھی میدان میں آ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس اور سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت جہانگیر ترین گروپ بننے سے شدید دباؤ میں ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اگر جہانگیر ترین نے ناراضگی کو دشمنی میں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تو وہ یقینی طور پر وفاق اور پنجاب میں ایک مؤثر فاروروڈ بلاک بنا سکتے ہیں جو مستقبل میں اپوزیشن کے ساتھ ملکر انتہائی اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

  • مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان اس کے خلاف کوئی کاروائی کرے گا ، پاور شو کے بعد وہ در گیا ہے اور اب اپنے ووٹروں کو مطمئن کرنے کیلئے ہلکی پھلکی فائرنگ کرتا رہے گا لیکن کبھی اس کو یا اس کے بیٹے کو گرفتار نہیں کرے گا

  • Law should be followed no matter what! I just wonder why Jahangir tareen would fear anything!! It’s so easy to get the verdict of choice from Pakistani courts, we just saw courts have natural inclination towards powerful and elite!! So he can get what he want from politics!! May be this whole game is to bring PPP on centre stage , first maryum Nawaz worked hard to make PPP relevant and now this!

  • وزیر اعظم کو اس کا پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بند گلی میں لے جا کر ہی چھوڑے گا۔
    بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر اپنے من پسند لوگ بھاری پیشکشوں کے ساتھ اعظم خان بٹھا رہا ہیں۔
    بد قسمتی یہ ہے کہ اعظم خان کے خلاف اگر کوئ انٹیلیجنس رپورٹ آجاۓ تو وہ بھی پہلے اعظم خان کے دفتر پہنچ جاتی ہے جہاں تبدیل ہو جاتی ہیں۔
    اس بندے کے کرتوت جلد سامنے آجائیں گے لیکن پانی سر سے گزر چکا ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >