قومی ایئرلائن کو گزشتہ مالی سال میں کتنے ارب روپے کا گراس منافع ہوا؟

قومی ایئرلائن کو گزشتہ مالی سال میں کتنے ارب روپے کا گراس منافع ہوا؟
پی آئی اے (پاکستانی انٹرنیشنل ایئرلائنز) نے گزشتہ مالی سال2020 میں ملنے والے مالی نتائج کا اعلان کر دیا جس کی تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے ایک سال میں 2.4 ارب روپے کا گراس منافع حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مالیاتی سال 2020 میں پی آئی اے نے 2.4 ارب کا گراس منافع حاصل کیا اور ائیر لائن کا آپریشنل خسارہ 6.1 ارب سے کم ہو کر صرف 68 کروڑ رہ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ11 سال بعد پی آئی اے کا آپریشن خسارہ اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا ہے، پی آئی اے کے مجموعی خسارے میں بھی 33.7 فیصد کمی آئی ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ائیر لائنز شدید خسارے کا شکار رہیں لیکن کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے۔

    • The new CEO is doing fantastic job, if it was not due to covid and the employees who went to court to stop him working . now he is able to reduce the number of useless employees and bring profit.

    • یہ سب الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔ ایسا سوچنا بھی بے وقوفی ہے کہ نا اہلی اور کرپشن کے رہتے ہوئے(بلکہ پہلے سے بھی بڑھ جانے پر)، کوئی بھی ادارہ ترقی کر سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >