سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اسلام آباد پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ متعارف کرا دیا

اسلام آباد پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ متعارف کرا دیا

اسلام آباد پولیس نے بازاروں، پارکوں، جاگنگ ٹریکس، گلیوں اور ان جگہوں کی نگرانی کے لئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایسی جگہوں کی نگرانی کے لئے سائیکل پٹرولنگ یونٹ متعارف کروایا ہے جہاں عام گاڑیاں گزر نہیں سکتیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سائیکل پیٹرولنگ یونٹ کا افتتاح کیا اور اس اقدام کو شہری دوست اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد رہائشیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل دینا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران بشمول ڈی آئی جی (آپریشنز) افضال احمد کوثر ، ایس ایس پی (آپریشنز) ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر ، ایس ایس پی (ٹریفک) فرخ رشید ، ایس پی (سٹی زون) عمر خان اور دیگر پولیس اہلکاروں کے علاوہ شہر کے تاجران اور سائیکل سوار افراد اور قابل ذکر افراد اس موقع پر موجود تھے۔

اسلام آباد پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ متعارف کرا دیا

اس موقع پر آئی جی پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر گشت کرنے والا دستہ تھانہ کوہسار کے علاقے میں کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس صرف لوگوں کے تعاون سے امن و امان ، جرائم اور دیگر امور پر قابو پاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے ایس پی کوہسار پولیس آمنہ بیگ سائیکلنگ اسکواڈ کی سربراہی کر رہی ہیں جبکہ پولیس فورس بیک اپ پر برقرار رہے گی۔ اسکواڈ 10 ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں 8 مرد جبکہ 2 خواتین اہلکار ہوں گی۔

اسلام آباد پولیس نے سائیکل پٹرولنگ یونٹ متعارف کرا دیا

ایس ایس پی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کے مطابق پٹرولنگ یونٹ کے تمام ممبران اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں اور انہیں ضروری اسلحہ سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی جانچ اور روک تھام کی جا سکے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>