خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، عاطف خان کی واپسی کا امکان

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید چار وزیروں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے کابینہ میں مزید 4 وزیروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن شخصیات کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ان میں گزشتہ برس کابینہ سے نکالے گئے عاطف خان اور شکیل خان بھی شامل ہیں۔

دیگر 2 شخصیات میں ایک رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور بھی ہیں، جبکہ چوتھی شخصیت فضل شکور کی ہے۔فضل شکور خان الیکشن 2018 میں چارسدہ سے منتخب ہوئے تھے۔

اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ چاروں اراکین صوبائی اسمبلی کل گورنر ہاؤس میں اپنے قلمدانوں کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں اراکین کی کابینہ میں شمولیت کی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی گئی ہے، نومنتخب اراکین کابینہ کی وزارتوں کا فیصلہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بعد میں کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >