لاہور:2 سالہ بچے کی لاش خالی پلاٹ سے ملی، خون کے نشانات گھر سے ملے

لاہور، گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش مل گئی، بالائی منزل سے نیچے پھینکا گیا، پولیس کا دعویٰ

لاہور کے علاقے غازی آباد میں گزشتہ روز2 سالہ بچہ شایان لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش اب پولیس نے کسی خالی پلاٹ سے برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق شایان کی گردن پر زخم کا نشان ہے اور اسی کے خون کے نشان گھر کی بالائی منزل سے بھی ملے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ قتل حسد کا نتیجہ ہے یا پھر اس کے پیچھے کوئی ناچاقی یا انتقامی کارروائی ہے، مقتول شایان کے جسم پر تشدد اور کٹ کے نشانات بھی ہیں۔بچے کے قتل سے متعلق اہل خانہ بات کرنے کو تیار نہیں ہم تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچے کے اہل خانہ اس قتل سے متعلق تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے حتیٰ کہ وہ اس پر بات کرنے کو تیار نہیں جس وجہ سے پولیس شکوک و شبہات رکھتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ بچے کو گھر کی بالائی منزل سے نیچے پھینکا گیا ہے تاہم اس حوالے سے پوسٹمارٹم رپورٹ کے آنے سے پہلے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

پولیس کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق مقتول شایان علی کا والد محمد شاہد پراپرٹی ڈیلر ہے اور دو شادیاں کرنے کے بعد دونوں بیویوں کو ایک ہی گھر میں رکھا تھا جس پر اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >