ملک بھر کی اہم شاہراہوں کی کیا صورتحال ہے؟

ملک میں بیشتر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث جن راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر تھی ان میں سے بیشتر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ون، ایم 2اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم اور ایم 4 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

لاہور میں مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ملتان روڈ، والٹن روڈ، راوی روڈ پر بربھی ٹریفک کلئیر کر دی گئی ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور داتادربار روڈ پر بھی ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ جبکہ لاہور شہر کے داخلی راستوں اور جی ٹی روڈ پر بد ستور ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں۔

کراچی میں بھی مختلف مقامات پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹاور، صدر ، حسن اسکوائر، نیپا پر ٹریفک بحال کردی گئی. ملیر جناح اسکوائر سے لیکر شاہراہ فیصل تک ٹریفک رواں دواں ہے۔ یونیورسٹی روڈ سے لیکر صفورا چورنگی تک ٹریفک بحال کردی گئی۔

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگرروڈ کے قریب ٹاور کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ،حسن اسکوائر پر بھی ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی ہے۔ جب کہ نیو کراچی نالہ اسٹاپ، اورنگی ٹاون، نارتھ کراچی پاور ہاوس کی سڑکیں ٹریفک کیلئے تاحال بند ہیں۔

اسلام آباد ہائی وے اور ایکسپریس وے ٹریفک کےلیے کھلی ہے۔ کشمیر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

راولپنڈی میں لیاقت باغ کے مقام پر مری روڈ بند ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>