نواز شریف اگر پاکستان واپس آئے تو انہیں مار دیا جائے گا: اے این پی رہنما غلام احمد بلور

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نجی نیوز چینل بول ٹی وی پر ایک پروگرام میں میزبان جمیل فاروقی کے سوال پر دعویٰ کیا کہ اگر نواز شریف پاکستان واپس آئے تو ان کو یہاں مار دیا جائے گا۔

 

غلام احمد بلور نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت کو نواز شریف کو واپس لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسی وجہ سے آصف زرداری نے نواز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ واپس آئیں اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لڑی جانے والی اس جنگ کی قیادت کریں۔

یاد رہے کہ اس کے بعد مریم نواز نے بھی آصف زرداری کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب واپس نہیں آ سکتے کیونکہ یہاں ان کی جان کو خطرہ ہے وہ نیب کی حراست کئی بار شدید بیمار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اے این پی (عوامی نیشنل پارٹی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کے معاملے پر پی ڈی ایم سے شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو خیرباد کہہ چکی ہے۔

یہ شوکاز نوٹس پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس کے بعد اے این پی نے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا اور اسی نوٹس کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پھاڑ کر پھینک دیا تھا۔

    • جو آج کل کتے بلے نیازی کے حق میں بھونکتے رہتے ہیں لکھ لو میری بات ان نیازی کے یوتھیوں کے ساتھ بہت برا ہو گا۔

  • پیسے دے اور زندہ رہے اس نے ایسا کیا کیا ہے جو یہاں رہنے والے کتے نہیں کر رہے یہاں سب کو بھونکنے کی آزادی ہے

  • بڑا یہ کوئی نیلسن منڈیلا ہے
    پیسے دینے ہیں اس نے اس قوم کے اولاد اس کی پاکستنانی ہونے سے انکاری ہے
    اس کو پکڑ کے سزا دی جائے گی تاکہ کوئی اس ملک کو لوٹنے نہ سوچے بھی نہ

  • واضح رہے کہ اے این پی (عوامی نیشنل پارٹی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کے معاملے پر پی ڈی ایم سے شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو خیرباد کہہ چکی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >