خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع ،4 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع کر دی گئی،4 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت چار نئے وزرا نے حلف اٹھالیا ہے۔ گورنر کے پی شاہ فرمان نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا سے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ناموں میں پی کے 50 سے عاطف خان، پی کے 18 سے شکیل خان، پی کے 59 سے فضل شکور اور پی کے 97 سے فیصل امین گنڈا پور شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے چاروں وزرا سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

ان کے علاوہ صوبائی وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق چاروں نئے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ البتہ وزرا نے حلف اٹھانے کے بعد حلف ناموں کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >