پی پی اور اے این پی رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا

پی پی اور اے این پی رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی علیحدگی کے بعد ان کے رہنماؤں کو واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت پی ڈی ایم کے گروپ میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی نمائندگی ختم کردی گئی ہے جس سے اپوزیشن اتحاد اور ان دونوں جماعتوں کے راستے جدا ہونے میں اب کوئی کسر باقی نہیں رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ڈی ایم کے گروپ ایڈمن احسن اقبال کی جانب سے واٹس ایپ گروپ میں سے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان اور اے این پی کے میاں افتخار کو نکالا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے یہ اقدام پیپلز پارٹی اور اے این کی جانب سے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے اور عہدوں سے باضابطہ طور پر استعفے دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >