جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظر عام پر

تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کی حمایت میں لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حامی اراکان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر اس معاملے کی وضاحت کیلئے وقت مانگا تھا جسے وزیراعظم عمران خان کی جانب مسترد کردیا گیا تھا۔

اب یہ خط منظر عام پر آگیا ہے جس پر جہانگیر ترین کے تحریک انصاف کے حامی اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں۔

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظر عام پر

خط میں اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ایک غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں جہانگیر خان ترین کے نام اور ساکھ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظر عام پر

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وقت دیں تاکہ وضاحت کی جائے کہ کیسے مخالفین باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کے ایشو پر گمراہ کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں۔

  • کوئی ناجائیز مطالبہ نہیں بالکل کسی بھی غیر جانبدار سے انکوائری کرائی جائے اور جرم ثابت ہوجائے تو سزا ورنہ کلئیر کیا جائے اس میں غلط کیا ہے ؟؟؟؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >