اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آن لائن طریقے کی منظوری

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آن لائن طریقے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے وراثت کے تنازعات کے حل کےلئے بہت بڑا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے نادرا کے ذریعے جانشینی سرٹیفکیٹس کے حصول کو آسان بنانے کے لئے آن لائن طریقہ کار بنانے منظوری دی۔

قومی ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذریعہ چلائے جانے والے جانشینی سہولت یونٹ کے 5 آسان اور تیز مرحلوں پر مشتمل آن لائن طریقہ کار متعارف کروائے گا جس سے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہوجائے گا۔

مجوزہ طریقہ میں نادرا کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی شخص کی موت کے بعد قانونی ورثاء کو سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آن لائن طریقے کی منظوری

ابتدائی طور پر نادرا کا پہلا جانشینی سہولت یونٹ اسلام آباد میں قائم کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلد یہ سہولت یونٹ قائم کئے جائیں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آن لائن طریقے کی منظوری

نادرا آفس میں درخواست موصول ہونے کے بعد نادرا کی ویب سائٹ اور ملک کے مختلف اخبارات میں نوٹس دیا جائے گا جس کے بعد 14 دن تک کوئی بھی اعتراض موصول نہ ہونے کی صورت میں ملک میں مقیم ورثاء بائیومیٹرک تصدیق کے لئے قریبی نادرا آفس جبکہ غیرملکی ورثاء پاکستانی مشن تشریف لے جائیں گے۔ تصدیق ہو جانے کی صورت میں درخواست دہندہ کے نام پر جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>